کسی بھی وقت اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں: علی امین گنڈاپور

پشاور: ( ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے میرے پاس اختیار ہے کسی وقت بھی اسمبلی تحلیل کر سکتا ہوں۔


اپنے ویڈیو پیغام میں علی امین گنڈاپور نے کہا خیبر پختونخوا کے عوام نے اپنے مینڈیٹ کو بچایا، خیبرپختونخوا حکومت کو ختم کرنے کیلئے پوری کوشش کی جارہی ہے۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا بجٹ اجلاس بلانا گورنر کی آئینی ذمہ داری ہے لیکن گورنر نے بجٹ اجلاس نہیں بلایا، بانی پی ٹی آئی کا آئینی، قانونی اور اخلاقی حق ہے بجٹ پر مشاورت کریں لیکن ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔

بجٹ پیش نہیں کرتے تو صوبے پر معاشی ایمرجنسی لگا کر ٹیک اوور کر سکتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے ارکان اسمبلی کو ہدایت کی مطالبات زر پر ووٹنگ نہ کی جائے، اگلا لائحہ عمل پیر کو دوں گا، کسی حکومتی رکن نے مطالبات زر پر ووٹ نہیں دینا، میں تمام اداروں کو کھلا پیغام دے رہا ہوں مجھے حکومت کی ذمہ داری دی گئی ، میرے پاس اختیار ہے کسی وقت بھی اسمبلی کو معطل کر سکتا ہوں، کسی وقت یا بجٹ کی ضرورت نہیں۔