بریگیڈیئر جنرل کریمی پاسداران انقلاب کی بری فورس کے نئے کمانڈر مقرر

تہران:(مشرق نیوز)بریگیڈیئر جنرل کریمی کو پاسداران انقلاب کی بری فورس کا نیا کمانڈر مقرر کردیاگیا ۔

خبرایجنسی تسنیم کی رپورٹ کے مطابق سپریم لیڈر کے دفتر سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ایرانی مسلح افواج کے کمانڈر انچیف خامنہ ای نے بریگیڈیئر جنرل کریمی کو میجر جنرل پاکپور کی جگہ کمانڈر تعینات کردیا،سپریم لیڈر نے اعلامیے میں نئے کمانڈر کے تجربے ، خوبیوں کا بھی ذکر کیا۔