کراچی (نیوز ڈیسک ) دی انٹلیکچول پراپرٹی آرگنائزیشن آف پاکستان (آئی پی او) کے زیر اہتمام کراچی میں ان دانشورانہ ملکیت( اٹلیکچول پراپرٹی )کے عالمی دن کی مناسبت سے شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب کا موضوع ” آئی پی اینڈ میوزک ، فیل دی بیٹ آف آئی پی “ تھا جس میں دانشوارانہ ملکیت کے طاقتور کردار کو موسیقی کے معاون ، فنکار کی اہمیت میں اضافے اور تخلیقی معیشت میں جدت و اختراع کی حوصلہ افزائی کی شکل میں نمایاں کیا گیا ۔تقریب کے مہمان خصوصی رکن سندھ اسمبلی اور سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن تھے ۔ ہم ٹی وی کی بانی سلطانہ صدیقی نے مہمان خاص کی حیثیت میںشرکت کی ۔ ڈائریکٹر جنرل ڈبلیو آئی پی او ڈیرن ٹینگ اور ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل مس سیلو فاربیڈن نے ویڈیو پیغام کے ذریعے تقریب میں شرکت کی ۔ تقریب آغاز قومی ترانے سے ہو جس کے بعد مس مصباح خالد نے بطور میزبان مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔ آئی پی او کے چیئرپرسن فرخ ایمل نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ فرخ ایمل نے کہا کہ تخلیقی صلاحیتوں کی نمو و تحفظ اور معاشی ترقی کیلئے دانشوارانہ ملکیت کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔ انہوں نے نوجوان نسل کو زور دے کر کہا کہ وہ دانشورانہ ملکیت کے حقوق کی حفاظت کیلئے مصنوعی ذہانت اور ٹیکنالوجی کے کردار سے استفادہ کریں۔ اس موقع پر سی او ایم پی کے بانی رکن عمید ریاض نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے عصر حاضر میں دانشوانہ ملکیت کے تحفظ کو ناگزیر قرار دیا ۔ تقریب میں موضوع کے مختلف پہلوﺅں پر روشنی ڈالنے کیلئے فکری مباحث کیلئے دو سیشن ہوئے ۔ پہلے مباحثے کی نظامت مہوش حسین جبکہ دوسرے کی سید نصراللہ نے کی ۔ تقریب کے اختتام پر ناپا ٹیم کی طرف سے موسیقی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ۔ آئی پی او پاکستان اور ہم ٹی وی کی جانب نے تقریب کے شرکاءاور معاونین میں تعریفی اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں ۔ آخر میں سی او ایم پی کے سی او او تیمور اسلم نے اختتامی کلمات ادا کیے جبکہ سید نصراللہ رجسٹرار کاپی رائٹس شاندار انعقاد پر میزبان تنظیم کو خراج تحسین پیش کیا ۔
آئی پی او کے زیراہتمام دانشوارانہ ملکیت کے عالمی دن پر تقریب



















