اسرائیلی اقدام علاقائی استحکام کیلئے سنگین خطرہ ہیں،او آئی سی


جدہ: (مشرق نیوز)اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی)نے اسرائیلی اقدامات کو علاقائی استحکام کےلئے سنگین خطرہ قراردےدیا۔

سیکرٹری جنرل او آئی سی حسین ابراہیم طحہ نے ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا،اسرائیلی حملوں سے پیدا صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا،او آئی سی اعلامیے کے مطابق اسرائیلی اقدامات سے علاقائی استحکام پر سنگین اثرات مرتب ہوں گے،او آئی سی کے سیکرٹری جنرل نے تہران سے غیر متزلزل یکجہتی کا اظہار کیا۔