اسلام آباد (مشرق نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہبازشریف نے دلیرانہ قیادت کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیاسی طور پر غیرمقبول اور معاشی طور پر ناگزیر اقدمامات کئے، پی ٹی آئی دور میں ملک اندرونی طور پر دیوالیہ ہوچکا تھا، ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹارہے ہیں۔
اسلام آباد میں وفاقی ترقیاتی بجٹ کے حوالے سے پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ گزشتہ حکومت میں پاکستان اندرونی طور پر دیوالیہ ہوگیا تھا، تباہ کن سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کو نقصان پہنچا، پی ٹی آئی دور میں صرف ”چور چور“ کے نعرے لگائے گئے۔
انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی معیشت میں بارودی سرنگیں بچھا کر گئی تھی، ہم آج بھی بارودی سرنگوں کو ہٹا رہے ہیں، پی ٹی آئی نے 4 سالوں میں کوئی بڑے منصوبہ شروع نہیں کیا۔
ہم آج بھی پی ٹی آئی کی بچھائی بارودی سرنگیں ہٹا رہے ہیں: احسن اقبال

















