کوئی ریڑھی مختص پوائنٹ کے علاوہ کسی بازار میں کھڑی نظر نہیں آنی چاہئے: کمشنر ساہیوال

ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن شعیب اقبال سید نے ساہیوال پاکپتن روڈ کی کارپٹنگ کا کام تیز کرنے اور کام کے معیار کو ہر صورت برقرار رکھنے کی ہدایت کر دی۔ انہوں نے کہا کہ پاکپتن روڈ پر تجاوزات کے خلاف مہم کو روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ وہ یہاں اپنے دفتر میں پسپ پروگرام اور میونسپل کارپوریشن کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس کی صدارت کررہے تھے جس میں ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے را¶ ندیم اختر، ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن ڈاکٹر سیف اللہ بھٹی، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ شفیق احمد ڈوگر، ایس ای ہائی وے حافظ عبدالقادر سمیت متعلقہ افسران نے شرکت کی۔ کمشنر شعیب اقبال سید نے کہا کہ ہائی سٹریٹ میں بچھائی گئی سیوریج لائن میں وینٹی لیشن پوائنٹس بھی رکھے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریڑھی بازار کو بھی مکمل فنکشنل کیا جائے اور کوئی ریڑھی مختص پوائنٹ کے علاوہ کسی بازار میں کھڑی نظر نہیں آنی چاہئے۔