راولپنڈی،ہرنائی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بلوچستان میں آپریشنز،سکیورٹی فورسز نے 6دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا،شدید فائرنگ کے تبادلے میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشتگرد ہلاک ہوگئے،مارے گئے دہشتگردوں سے اسلحہ ، گولہ بارود برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا سکیورٹی فورسز بھارتی سپانسرڈ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں،دہشتگردی میں ملوث عناصر کو قوم کی حمایت سے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔
قبل ازیںہرنائی میں سنجاوی روڈ پر طور خان کے علاقے میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی،4دہشتگرد فائرنگ کے تبادلے میں مارے گئے،ہلاک دہشتگرد ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے ،قبضے سے اسلحہ و دیگر سامان برآمد کرلیا گیا۔
بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشنز،6 دہشتگرد جہنم واصل

















