واشنگٹن:(بیورورپورٹ)سفارتی وفدکے سربراہ وچیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے خبردار کرتے ہوئے کہا بھارت آنے والی نسلوں کو پانی پر جنگ پر مجبور کررہا ہے، اگلی جنگ ہوئی تو ٹرمپ کو رکوانے کا وقت نہیں مل پائے گا،بھارت بات نہیں کرے گا تو مسائل کیسے حل ہوں گے، پاک بھارت تجارت سے سب کو ہی فائدہ ہوگا۔
واشنگٹن میں مڈل ایسٹ انسٹیٹیوٹ میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا بھارت 24 کروڑ عوام کے پانی کے حق پر حملہ کررہا ہے،پہلگام واقعہ میں پاکستان کا بالکل کوئی کردار نہیں، بھارت کہتا تھا مقبوضہ کشمیر اندرونی معاملہ ہے، امریکی صدر نے کہہ دیا کشمیر عالمی تنازع ہے، 5 روزہ جنگ کا نتیجہ ہے اب بھارتی بھی کہتے ہیں کشمیر دوطرفہ تنازع ہے۔
چیئرمین پی پی نے کہابھارت کو پاکستان سے ہزاروں مسائل ہوں گے لیکن مذاکرات سے انکار پر مسائل رہیں گے، پاکستان نے بھارت کو غیرجانبدارانہ عالمی تحقیقات کی پیشکش کی پاکستان امن کےلئے بھارت سے بات چیت کےلئے تیار ہے، بھارت تنازعات پر بات نہیں کرے گا تو حل کیسے ہوں گے، بھارت نے الزامات لگا کر پاکستان پر حملہ کیا، اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک کو بھارت کےخلاف سخت مو¿قف اپنانا ہوگا۔
قبل ازیں چینی ٹیلی ویژن کو خصوصی انٹرویو میں بلاول بھٹو نے بھارت کی جانب سے پاکستانی علاقے میں یکطرفہ حملوں کو غیر قانونی و خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا پہلگام واقعہ کے بعد بھارت کی کارروائیوں نے خطے میں امن کو خطرے میں ڈال دیا،پاک بھارت جنگ بندی کےلئے عالمی برادری کا کردار قابل تعریف ہے،پائیدار امن صرف اور صرف سفارتکاری اور بامعنی مذاکرات سے ہی ممکن ہے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا مسئلہ کشمیر دیرپا جنگ بندی کی کنجی،دہشتگردی کیخلاف پاک بھارت مشترکہ فورم ہونا چاہیے، پاکستان نے پہلگام حملے کی غیر جانب دار تحقیقات کی پیش کش کی تھی مگر بھارت نے رد کر دیا، خیبرپختونخوا،بلوچستان میں دہشت گردحملوں میں بھارت کے ملوث ہونے کی طویل فہرست ہے، دونوں ممالک کے درمیان ایسے مشترکہ فورم کی اشد ضرورت ہے جو نہ صرف پہلگام بلکہ تمام دہشت گرد واقعات کی شفاف اور غیر جانبدار تحقیقات کرے۔
چیئرمین پی پی نے کہاعالمی برادری مسئلہ کشمیر کے حساس ترین مسئلے کو مزید نظر انداز نہیں کر سکتی، بھارت کا سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کرنا بین الاقوامی قوانین کے منافی ہے، معاہدے کے تحت کوئی فریق یکطرفہ فیصلے کا اختیار نہیں رکھتا۔
دوسری جانب بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستانی وفد نے واشنگٹن ڈی سی میں امریکی کانگریس کے پاکستانی کاکس سے ملاقات کی، میزبانی نیویارک سے تعلق رکھنے والے ڈیموکریٹ رکن کانگریس ٹام سوازی نے کی، کاکس کے ری پبلکن رکن جیک برگمین بھی شریک تھے جبکہ مشہور کانگریس پرسن الہان عمر نے بھی شرکت کی، پاکستانی وفد نے کانگریس اراکین کو بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی معطلی اور سرحدی جارحیت سے آگاہ کیااور مو¿قف اختیار کیا جنوبی ایشیا میں دیرپا امن کےلئے جنگ نہیں بلکہ بامقصد ڈائیلاگ ہی واحد راستہ ہے۔
20 افسران کا امریکی تربیتی دورہ مکمل، پروبیشن، پیرول ، پریزن نظام میں اصلاحات کیلئے اہم پیشرفت
وزیر اعلیٰ سے ملاقات کو سیاسی رنگ دینا افسوسناک ہے: پیر اشرف رسول
پنجاب میں گندم کے بیج کی قلت، بلیک مارکیٹنگ ، بدانتظامی کے الزامات
پنجاب، 6 مختلف اضلاع میں سٹیٹ آف دی آرٹ کینسر سنٹرز بنانے کا فیصلہ
SIFC معاونت، پاکستان، جنوبی افریقہ معاشی و تجارتی تعاون کے نئے امکانات
سائنسدانوں نے رات کی بینائی متاثر کرنیوالی نئی جینیاتی بیماری دریافت کر لی
ایشیا کپ رائزنگ سٹار، سوریاونشی نے جان بوجھ کر امپائر کو ٹکر مار دی، ویڈیو وائرل
ایسے مناظر کو اہمیت دیتی ہوں جو اداکاری کے اعتبار سے چیلنج ہوں: کریتی سنن
جو پنجاب مجھے ملا تھا وہ جادو ٹونے سے چلتا تھا: وزیراعلیٰ مریم نواز
پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کرانے کیلئے بالکل تیار ہیں: وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری

















