ایران،افغانستان سمیت 12ممالک کے شہریوں کاامریکہ میں داخلہ بند

واشنگٹن:(بیورورپورٹ)ایران،افغانستان سمیت 12ممالک کے شہریوں کاامریکہ میں داخلہ بند، صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نئے سفری پابندی کے حکم نامے پر دستخط کر دئیے، ہارورڈ یونیورسٹی میں غیر ملکی طالبعلموں کے ویزوں پر بھی پابندی لگا دی گئی۔

وائٹ ہاوس کے مطابق پابندی کاشکار ممالک میں برما، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن بھی شامل ہیں،اقدام کا مقصد امریکی عوام کو خطرناک غیر ملکی عناصر سے محفوظ رکھناہے۔

صدر ٹرمپ نے ویڈیو پیغام میں کہا لوراڈو میں دہشتگرد حملہ ثبوت درست طریقے سے ویری فائی نہ ہونے والے غیر ملکی ملک کےلئے شدید خطرہ بن سکتے ہیں۔