39ہزار ووٹوں کی شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے،عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہاہے39ہزار ووٹوں کی شکست کے بعد دھاندلی کا الزام لگانا شرمناک ہے،سمبڑیال الیکشن میں پی ٹی آئی کو ذلت آمیز شکست کا سامنا کرنا پڑا،فافن رپورٹ میں کہا گیا پریزائیڈنگ افسروں نے پولنگ ایجنٹس کو فارم 45 فراہم کیے، فافن نے 121 پولنگ ایجنٹس کے انٹرویو کیے ،116 پولنگ ایجنٹس نے ووٹنگ کے عمل پر اطمینان کا اظہار کیا۔
عظمیٰ بخاری نے کہا رپورٹ نام نہاد ،جید فلسفیوں اور دانشوروں کے ڈوب مرنے کےلئے کافی ہے،شکست تسلیم کرنے کی بجائے پولیس ، ضلعی انتظامیہ پر الزامات لگانا پی ٹی آئی کا پرانا وطیرہ ہے، سمبڑیال کے عوام نے بانی پی ٹی آئی کے ریاست مخالف بیانیے کو مسترد کر دیا،پنجاب اب خدمت کی سیاست کو ووٹ دیتا اور سپورٹ کرتا ہے، نشست ہمیشہ ن لیگ کی رہی ۔


















