صدر مملکت سے سپیکر پنجاب اسمبلی کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

لاہور: (سٹاف رپورٹر) صدر آصف زرداری سے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے ملاقات کی،صوبائی اسمبلی میں قانون سازی کے عمل سمیت دیگر پارلیمانی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات کے دوران پنجاب میں پیپلزپارٹی کو درپیش مسائل ،پاورشیئرنگ فارمولے پر عملدرآمد نہ ہونے کا معاملہ بھی زیر بحث آیا۔