پاکستان کیخلاف پانی کوہتھیار نہ بناﺅ، چینی تجزیہ کارکی بھارت کو وارننگ


بیجنگ :(مشرق نیوز)پاکستان کا پانی روکا تو اتحادی کی سالمیت پر حملہ سمجھیں گے، چینی تجزیہ کارنے بھارت کو وارننگ دےدی۔

بھارتی چینل کو انٹرویو میں وکٹرگاو نے کہا چین بھارت کی طرح پانی روکنے جیسی اوچھی حرکت نہیں کرےگا تاہم چین دریا کے بالائی حصے پر ہے اگر بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو چین خاموش نہیں رہے گا، پاکستان کاپانی روکنے کی کسی بھی کوشش کو بیجنگ اپنے اتحادی کی سالمیت پر حملہ سمجھے گا،بھارت پانی کوہتھیار نہ بنائے، پاکستان ،چین کی دوستی پوری دنیا کے سامنے واضح ہے، چین کبھی بھی اپنے دوست کی خودمختاری و سالمیت پر آنچ نہیں آنے دےگا۔

چینی تجزیہ کار نے کہا دہشتگردی کی ہر شکل میں مذمت کرتے ہیں، پہلگام واقعہ کے بعد بھارت نے تاحال تحقیقات بھی مکمل نہیں کیں، بھارت کو چاہیے ٹھوس تحقیقات کےساتھ حقائق سامنے لائے، دہشتگردی پورے خطے کا مسئلہ ہے آپ دہشتگردی کو جواز بناکر کسی آزاد ،خود مختار ملک پر حملہ کرنے کا کیسے سوچ سکتے ہیں؟۔

وکٹر گاو نے کہا پانی کے معاملے پر چین، پاکستان ، بھارت مل کر بیٹھ سکتے ہیں،، دریائے سندھ میں سے پانی ملنا پاکستان کا حق ہے، حق اگر روکنے کی کوشش کی گئی تو کروڑوں لوگوں کی بقا کا مسئلہ پیدا ہوجائےگا، مسئلے میں چین خاموش نہیں رہ سکے گا۔