کوئی اب پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،صدر،وزیراعظم
لاہور: (سٹاف رپورٹر،خبر نگار)شہباز،زرداری ملاقات،سیاسی، معاشی اور خارجہ امور پر تبادلہ خیال،وزیراعظم نے صدر مملکت کو غیرملکی دوروں پر اعتماد میں لیا،دونوں رہنماﺅں کی ملاقات میںگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ،سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق ، وزیرداخلہ محسن نقوی،سینیٹر سلیم مانڈوی والا بھی موجود تھے۔
صدر،وزیراعظم نے بھارت سے سیز فائر کے بعد کی صورتحال اور مسلسل جارحیت کی دھمکیوں ،ملک کی مجموعی سیاسی ومعاشی صورتحال ،خارجہ امور پر تبادلہ خیال کیا، آصف زرداری نے کہا ملکر پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، پاکستان کی کامیابیوں کو دنیا تسلیم کررہی ہے، کسی کو پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے دیکھنے نہیں دیں گے۔
شہباز شریف نے کہا دوست ممالک کے دورے بہت کامیاب رہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کا پیغام دیا ، پاک فوج کی بہادری سے اب کوئی پاکستان کی جانب میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتا،دنیا پاکستان کی جنگی مہارت کی معترف ہوگئی، عالمی سطح پرپاکستان کے موقف کی حمایت ہی اصل جیت ہے،پاکستان چین، ترکیہ، آذربائیجان دوستی نئے باب کا آغاز ہے، سفارتی وفد بھارتی جھوٹ کے جواب میں دنیا کے سامنے اپنا موقف رکھے۔
صدر مملکت نے کہاحکومت عوام دوست بجٹ پیش کرنے کیلئے اقدامات کرے،سیاسی اتحادیوں کو ملکی مفاد میں ملکر آگے چلنے کی ضرورت ہے۔


















