جنگ بندی معاہدہ قبول کرو ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائےگا، اسرائیل کی حماس کو دھمکی
تل ابیب،غزہ:(مشرق نیوز)جنگ بندی معاہدہ قبول کرو ورنہ صفحہ ہستی سے مٹا دیا جائےگا، اسرائیل نے حماس کو دھمکی دےدی۔
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر دفاع نے کہا حماس کو امریکی ایلچی سٹیو وٹکوف کی جانب سے پیش کیے گئے جنگ بندی منصوبے کو تسلیم کرنا ہو گا ورنہ تباہی مقدر ہو گی اب حماس کو فیصلہ کرنا ہوگا یا تو مغویوں کی رہائی کےلئے امریکی معاہدہ قبول کرے ورنا پھر نیست و نابود کر دیا جائےگا۔
دوسری جانب اقوام متحدہ رپورٹ کے مطابق غزہ میں 100 فیصد آبادی کو قحط کا خطرہ ہے، فلسطینی بھوک سے قریب المرگ ہوگئے،غزہ کرہ ارض پر واحد خطہ ہے جہاں پورا معاشرہ بھوک کے دہانے پر کھڑا ہے،اسرائیلی حکام کی طرف سے حالات کی بہتری کے دعوے زمینی حقیقت کے برعکس ہیں۔


















