پاکستان نے عالمی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط کردئیے
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے مشرقی ہمسایہ ملک کی اشتعال انگیزی عالمی امن و سلامتی کےلئے سنگین خطرہ ہے،جموں و کشمیر کا حل طلب مسئلہ جنوبی ایشیا میں تنازعات کا بنیادی ذریعہ ہے،سندھ طاس معاہدے جیسے بین الاقوامی معاہدوں کو موخر کرکے نئی اور خطرناک مثالیں قائم کی جا رہی ہیں۔
ہانگ کانگ میں عالمی ثالثی تنظیم کے قیام پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا سلامتی کونسل قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازع کے فوری حل کی اشد ضرورت ہے، تاریخی دستخطی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی میرے لیے باعث فخر ہے، عوامی جمہوریہ چین کو سنگ بنیاد تقریب کی میزبانی کرنے پر دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

















