نیویارک: ( ) اقوام متحدہ بھی دنیا میں امن کیلئے پاکستان کے کردار کا معترف، امن مشن دستے میں شامل 2 پاکستانیوں سمیت 57 اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔
پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کو بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز سے نوازا گیا، سپاہی طارق اور حوالدار احسن اللہ خان امن مشن میں خدمات سرانجام دے رہے تھے۔
پاک فوج کے دونوں جوان 2024 میں شہادت کے رتبے پر فائز ہوئے، شہداء کو اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اعزازات سے نوازا، پاکستانی مستقل مندوب عاصم افتخار اور کرنل عمر شفیق نے میڈلز وصول کیے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا امن محافظ پیچیدہ دنیا میں نہایت مشکل حالات کا سامنا کر رہے ہیں۔
پاکستان امن دستے کے 2 شہدا کیلئے بعد از شہادت ڈیگ ہیمر شولڈ میڈلز

















