کسی بھی جارحیت سے گریز کیاجائے:امریکہ کی بھارت کو شٹ اپ کال
واشنگٹن ،نئی دہلی:(بیورورپورٹ)امریکہ کی بھارت کو شٹ اپ کال،سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری کادورہ واشنگٹن ناکام ہوگیا۔
بھارتی سیکرٹری خارجہ شری وکرم مصری نے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ کرسٹوفر لنڈاو سے ملاقات کی ،ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ٹیمی بروس نے کہاملاقات میں دوطرفہ تعلقات و خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،کرسٹوفرلنڈاو نے امریکہ بھارت قریبی شراکت داری جاری رکھنے کاعزم کیا۔
ذرائع کے مطابق امریکہ نے بھارت پر واضح کیا کسی بھی قسم کی جارحیت سے گریز ، علاقائی استحکام اور امن برقرار رکھا جائے،ملاقات کے بعد امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں پاکستان کا نام تک نہیں جو امن کا پرچار کرنےوالے پاکستان کی ایک اور سفارتی کامیابی ہے۔
دوسری جانب پاکستان سے شرمناک شکست کھانے کے بعد بھارت نے ہزیمت چھپانے کےلئے ٹرمپ کی کردار کشی شروع کردی، مودی حکومت کے زیر اثر بھارتی میڈیا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کردار کشی پر اتر آیا۔
بھارتی میڈیا نے اپنی خفت مٹانے کےلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دہشتگردوں کا سرپرست بھی کہہ دیا، بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کا آئی کیو لیول بھارت کے 7ویں جماعت کے بچے سے بھی کم ہے جہاں ٹرمپ جیسے صدر ہوں گے وہاں 11/9 جیسا واقعہ ہونا کوئی بڑی بات نہیں۔


















