وکلا کے غیر سرکاری نمائندے بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن میں شامل
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو بھی لا اینڈ جسٹس کمیشن میں شامل کرلیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت لا اینڈ جسٹس کمیشن کا اجلاس ہوا،شرکا کو کمیشن کی تشکیل میں اہم تبدیلی سے آگاہ کیاگیا،اعلامیے کے مطابق شرکا نے قانون سازی میں کلیدی کردار کو تسلیم کرتے ہوئے اجلاس میں غیر سرکاری اراکین کو شامل کرنے اور کمیشن کو فعال کرنے کےلئے باقاعدہ اجلاسوں کے انعقاد پر زور دیا۔
جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا ماضی میں کمیشن کے غیر سرکاری اراکین اعلیٰ عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز ہوتے تھے، اب وکلا برادری کے غیر سرکاری نمائندوں کو شامل کرلیا، عوامی رائے اور سٹیک ہولڈرز کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

















