مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کیخلاف ہے، پاکستان

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)پاکستان نے واضح کیا ہے بھارتی وزیراعظم مودی کی پانی کو ہتھیار بنانے کی دھمکی عالمی اصولوں کےخلاف ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہامودی نے ایک بار پھر اشتعال انگیز بیانیہ اپنایا، پانی کو ہتھیار بنانے کی باتیں بین الاقوامی اصولوں کے خلاف ہےں، اقدامات بھارتی روئیے اور عالمی عزائم میں تضاد کو ظاہر کرتے ہیں،عالمی احترام کے خواہاں لوگوں کو دوسروں کو دھمکانے سے پہلے اپنا احتساب کرنا چاہیے، بھارت بیرون ملک قتل و غارت میں ملوث ہے۔

دفتر خارجہ نے کہامقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کا ریکارڈ منظم جبر پر مبنی ہے بھارت اب خود کو مظلوم ظاہر کرنے کی کوشش کر رہا ہے، بی جے پی کے پیروکاروں نے تشدد کو معمول بنا لیا ،بھارتی حکومت کے پیروکاروں نے مذہبی اقلیتوں کو نشانہ بنایا ،قومی جذبات بھڑکانے والی سیاست وقتی طور پر تالیاں تو سمیٹ سکتی ہے مگر طویل المدتی امن ،استحکام کو ناقابل تلافی نقصان پہنچاتی ہےں، بھارت کے نوجوانوں کو چاہیے خوف کی سیاست کو رد کریں اور وقار، دلیل ،خطے میں تعاون پر مبنی مستقبل کی طرف قدم بڑھائیں۔