یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا گیا،کراچی سے خیبر تک ریلیاں
اسلام آباد،لاہور،کراچی،پشاور: (بیورورپورٹ،خبر نگار)ایٹمی دھماکوں کے 27 سال مکمل ہونے پر ملک بھر میں یوم تکبیر جوش و خروش سے منایا گیا۔
کراچی سے خبیر تک عوام ایک آواز دکھائی دیئے،پرچم کشائی تقاریب، مظاہروں ،ریلیوں میں لوگوں نے بھرپور شرکت کی،فضا پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی،بھارت کو 5ایٹمی دھماکوں کا جواب دے کر خطے میں طاقت کا توازن بحال کرنے پر وطن کے رکھوالوں کو سلام پیش کیاگیا۔
شرکا نے کہا پاک فوج نے دشمن کے مذموم عزائم خاک میں ملائے ،بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو جواب پہلے سے بھی زیادہ شدید ہوگا۔



















