ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن وفد کی پاکستانی سفیر سے ملاقات
سویڈن:(مشرق نیوز)ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن کے وفد نے سویڈن میں پاکستان کے سفیر بلال حئی سے ملاقات کی۔
وفد میں غلام علی بھلی صدر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن سویڈن ، چیف آرگنائزر منہاس مسعود، سینئر نائب صدرچودھری فیصل اور نائب صدر غلام حسن شامل تھے،اس موقع پر ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر بھی موجود تھے، پاکستانی سفیر نے سویڈن میں ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن کے زیر اہتمام پروگرام کو سراہا۔


















