اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات کےخلاف فوری آپریشن کا فیصلہ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس میںغیر قانونی تعمیرات کےخلاف فوری آپریشن کا فیصلہ کرلیا گیا۔
محسن نقوی نے بغیر منظور شدہ گھروں،ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے خلاف بھی کریک ڈاون کا حکم دیتے ہوئے کہا متعلقہ افسرزیرو ٹالرنس پالیسی پر عملدرآمد یقینی بنائیں،لینڈ انفارمیشن اینڈ مینجمنٹ سسٹم (لمز) کے ذریعے سیٹلائٹ میپنگ کرکے ہر قسم کی غیر قانونی تعمیرات کو روکا جائے،وزیر د اخلہ نے کہا اسلام آباد میں شہریوں کو عالمی معیار کی خدمات کی فراہمی آپ سب کی پہلی ترجیح ہونی چاہیے، شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے کوئی کسر اٹھانہ رکھی جائے۔

















