لاہو:( اپنے رپورٹر سے)پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف،وزیراعلیٰ مریم نوازنے برسوں سے رائج برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کردی ۔
صوبے بھر میںبرتھ و ڈیتھ رجسٹریشن رولز 2025 نافذ ہوگئے اب برتھ ،ڈیتھ کی رجسٹریشن بلامعاوضہ کرائی جاسکے گی،کمپیوٹرائزڈ سرٹیفکیٹ بھی مفت جاری ہوگا،شہری یونین کونسل ، میونسپل کمیٹی میں 7سال تک بلامعاوضہ اندراج کراسکتے ہیں،برتھ اور ڈیتھ کی لیٹ رجسٹریشن پر کورٹ ڈگری کی شرط بھی ختم کردی گئی ۔
مریم نوازنے کہا شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے، آسانیاں پیدا کرنا چاہتے ہیں،سروسز کے حصول کےلئے ڈیتھ ،برتھ ڈیجیٹل سر ٹیفکیٹ لازم ہے،پنجاب کے شہری برتھ ، ڈیتھ کا بروقت اندراج کرا کراپنے شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنا سکتے ہیں۔
دریں اثناوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے محکمہ جنگلات میں یومیہ اجرت پر کام کرنےوالے مزدوروں کےلئے شفاف ،باعزت ادائیگی نظام متعارف کرادیا،برانچ لیس بینکاری نظام کے تحت مزدوروں کو اجرت براہ راست موبائل بینکنگ اکاﺅنٹس میں ملے گی ،تصدیق ایس ایم ایس اور بائیو میٹرک کے ذریعے ہوگی۔
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا شفافیت وزیراعلیٰ کا مشن ،اقدام ویژن کی عملی تعبیر ہے،ہر سرکاری ادائیگی کے نظام میں شفافیت ،انصاف کو ترجیح دی جائے گی ، نقدی نظام میں بدعنوانی، تاخیر اور کٹوتی کے مسائل اب ماضی کا قصہ بن چکے ،محکمہ جنگلات ،بینک آف پنجاب کے اشتراک سے برانچ لیس بینکاری کے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ۔
مریم اورنگزیب نے کہامنفرد قدم عالمی معیار کی گڈ گورننس ، مالی شفافیت کی جانب اہم پیشرفت ہے ، نظام مزدور طبقے کا اعتماد بحال ،مالی تحفظ فراہم کرے گا،ہر شعبے میں ٹیکنالوجی، شفافیت اور عوامی بھلائی کو ترجیح دی جا رہی ہے اور محکمہ جنگلات نے ایک مثال قائم کردی۔
پنجاب کے عوام کو بڑا ریلیف،برسوں سے رائج برتھ ، ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم



















