معرکہ حق میں تاریخی فتح،فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر کا سیاسی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے معرکہ حق” آپریشن بنیان مرصوص“ کے دوران سیاسی قیادت کی دانشمندانہ رہنمائی، مسلح افواج کی ثابت قدمی اور پاکستانی عوام کے ناقابل تسخیر جذبے کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے عشائیہ دیا ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق عشائیے میں صدر مملکت آصف زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری، وفاقی وزرا، صوبائی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، سروسز چیفس و دیگر نے شرکت کی۔

فیلڈ مارشل جنر ل سید عاصم منیر نے معرکہ حق کے دوران سیاسی قیادت کی دوراندیشی ،سٹرٹیجک بصیرت پر اظہار تشکر کیا اور آپریشن”بنیان مرص“کی کامیابی میں تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی کو سراہاجس سے آپریشن کی کامیابی یقینی بنایا۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے بھارتی جھوٹے پروپیگنڈا کا بھرپور جواب دینے میں پاکستانی نوجوانوں ، میڈیا کے کردار کو”فولادی دیوار“ قراردیتے ہوئے غیر معمولی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا،فیلڈ مارشل نے پاکستانی سائنسدانوں، انجینئرز ،سفارتکاروں کے عزم ،پیشہ وارانہ مہارت کو بھی سراہا۔

فیلڈ مارشل نے کہادن قومی یکجہتی، نئی طاقت اور ہم آہنگی کےساتھ آگے بڑھنے کے اجتماعی عزم کو جلا بخشتا ہے، تقریب قومی وحدت ،اجتماعی عزم کی مضبوط علامت ثابت ہوئی، قوم نے نئے حوصلے ، اتحاد کےساتھ آگے بڑھنے کے عہد کا اعادہ کیا،شرکا نے فیصلہ کن دور میں قوم کی رہنمائی کرنے والی مدبرانہ قیادت کو خراج تحسین پیش کیا اورپاک فوج کی جرات و قربانی اور عوام کی پختہ حب الوطنی کو سراہا۔