پی ٹی آئی عدم اعتماد کا شوق پورا کر لے، ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا‘عظمیٰ بخاری
لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے پی ٹی آئی عدم اعتماد لانے کا شوق پورا کر لے،ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوگا،پی ٹی آئی اپنے سوشل میڈیا ٹائیگرز کو مطمئن کرنے کےلئے خان کے باہر آنے کی تاریخیں دیتی رہتی ہے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا فیصل واوڈا کو کوئی بھی سنجیدگی سے نہیں لیتا، نجم سیٹھی کی چڑیا اب عمر رسیدہ، ذہنی توازن بھی بگڑ چکا ،پنجاب حکومت نے پہلی بار اپنے ایم پی ایز کی رہائشی یا کاروباری جگہوں پر قائم تجاوزات کا خاتمہ کیا،مریم نواز کا آسان کاروبار منصوبہ اگیم چینجر ہے، 57 ہزار نئے کاروباروں نے ترقی کا نیا دروازہ کھولا۔
وزیر اطلاعات نے کہاتمام بڑے بازاروں میں گاڑیوں کا داخلہ بند کر دیا ،ہر بازار کے باہر الیکٹرک کارٹس کی سہولت فراہم کی جائے گی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی قیادت میں پنجاب عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں میں سب سے آگے ہے۔



















