شاہین میزائل کے استعمال کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد، گمراہ کن مہم ناکامی چھپانے کی کوشش ہے: دفتر خارجہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) دفتر خارجہ نے بھارت کا شاہین میزائل کے استعمال کا دعویٰ بے بنیاد قرار دےدیا،بھارتی میڈیا کے شاہین میزائل کے استعمال سے متعلق بے بنیاد دعوو¿ں پر ترجمان دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا بھارتی فوج نے خود اپنی جاری کردہ ویڈیو ڈیلیٹ کر دی، بعض بھارتی میڈیا ادارے تاحال گمراہ کن بیانیہ پھیلا رہے ہیں، پاکستان نے آپریشن بنیان مرصوص میں فتح F1، F2 میزائل استعمال کیے، پاکستان کی جدید گائیڈڈ میزائل، ڈرونز اور آرٹلری نے دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا،دفتر خارجہ کے مطابق بھارتی فوج کی خاموشی، اعتراف شکست کے مترادف ہے، گمراہ کن مہم بھارت کی آپریشن سندور میں ناکامی چھپانے کی کوشش ہے،ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق نام نہاد ”جوہری بلیک میلنگ“کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد اور من گھڑت ہے، اشتعال انگیز خبریں خطے کے امن کےلئے خطرہ ہیں،پاکستان نے آپریشن میں جدید گولہ بارود، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ڈرونز اور درست نشانے والے طویل الفاصلہ توپ خانے کا استعمال کیا، بھارت اور مقبوضہ جموں و کشمیر میں جن فوجی مقامات کو نشانہ بنایا گیا، تفصیلات بھی 12 مئی کی آئی ایس پی آر پریس ریلیز میں ہیں،ترجمان دفتر خارجہ نے کہا بلا تصدیق کے اشتعال انگیز مواد پھیلانا نہ صرف علاقائی استحکام کیلئے نقصان دہ ہے بلکہ اس سے سرکاری اداروں کی پیشہ ورانہ ساکھ کو بھی نقصان پہنچاتا ہے۔

















