جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری ،جوڈیشل کمیشن نے منظوری دیدی

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں جسٹس اعجازسواتی کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دےدی گئی،سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی زیر صدارت ہوا،اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کےلئے مختلف ناموں پر غور کیا گیا، تفصیلی مشاورت کے بعد جوڈیشل کمیشن نے جسٹس اعجاز کی بلوچستان ہائیکورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر تقرری کی منظوری دے دی،ذرائع کے مطابق اجلاس میں جوڈیشل کمیشن کے دیگر معزز اراکین نے بھی تقرری کےلئے جسٹس اعجاز کی اہلیت، تجربے اور عدالتی کارکردگی کو سراہا، جس کے بعد ان کے نام پر اتفاق رائے سے منظوری دی گئی،جلد ہی جسٹس اعجاز سواتی کی بطور چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کیے جانے کا امکان ہے،جسٹس اعجاز سواتی بلوچستان ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس کی ذمہ داریاں پہلے بھی سنبھال چکے ہیں، وہ بلوچستان ہائیکورٹ میں 2015 سے ہیں۔