نیویارک، جنیوا، لندن، فرینکفرٹ :(بیورو رپورٹ+ مشرق نیوز) بھارتی میڈیا جھوٹا، ذمہ دار صحافت پامال، غیرضروری دشمنی کو بڑھاوا دیا، پاکستان نے سفارتی جنگ بھی جیت لی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق پاک، بھارت جنگ کے دوران بھارتی میڈیا نے جھوٹا پروپیگنڈا پھیلایا، دعویٰ کیا گیا کہ بھارتی فوج نے پاکستان کی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنایا، کراچی بندرگاہ کو تباہ کیا، فضائیہ کے 2 جنگی طیارے مار گرائے تاہم کوئی آزاد تصدیق ہوسکی نہ ہی ثبوت پیش کیا گیا، بھارتی میڈیا کی معلومات کا کوئی بھی حصہ درست نہیں تھا۔
امریکی اخبار نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے پاکستان کےخلاف گمراہ کن ویڈیو، فوٹیج اور مصنوعی ذہانت سے ہیرا پھیری کرکے جھوٹ پھیلایا، جھوٹ پھیلانے میں مین سٹریم چینلز بھی شامل ہیں، بھارتی میڈیا کو خبریں بریک کرنے کا بخار چڑھ گیا، اینکرز، مبصرین نے 2 جوہری ریاستوں کے درمیان جنگ کےلئے چیئر لیڈرز کا کردار کیا۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق کچھ مشہور بھارتی ٹی وی چینلز نے قوم پرستی کے جوش میں من گھڑت کہانیاں نشر کیں، بھارتی خبر رساں اداروں نے تو پاکستانی جوہری تنصیبات سے تابکاری کے اخراج کی خبر تک نشر کردی، بغیر ثبوتوں کے حملے کی جگہ کی نشاندہی کےلئے تفصیلی نقشے بھی دکھائے۔
ہالینڈ کے مشہور اخبار پولیٹیکن نے لکھا بھارتی میڈیا نے پاک بھارت کشیدگی کے دوران جھوٹی رپورٹس پھیلائیں۔ ممتاز بھارتی میڈیا چینلز نے دعویٰ کیا بھارت نے پاکستان پر تباہ کن حملے کئے، بھارتی نیوی نے کراچی پر حملہ کیا ، اسلام آباد کو قبضے میں لیا گیا جیسی سرخیاں چلائی گئیں جو بعد میں بالکل جھوٹی ثابت ہوئیں۔
اخبار کے مطابق بھارت کے کئی بڑے میڈیا اداروں نے دہشتگرد کارروائیوں پربھی پرجوش کہانیاں نشر کیں۔ تحقیقات، حقائق کی جانچ پڑتال سے معلوم ہوا بہت سی رپورٹس جعلی یا بہت حد تک گمراہ کن تھیں ، اکثر پرانے و دیگر تنازعات جیسے غزہ جنگ کی تصاویر نشر کی گئیں،سب سے زیادہ تشویشناک پہلو غلط معلومات کا اثر معصوم شہریوں پر پڑ نا ہے ،غیرضروری دشمنی کو بڑھاوا دیا گیا، بھارتی میڈیا نے ذمہ دار صحافت پامال کر دی۔
ادھرجرمنی کے موقر اخبار نے کہارافیل طیارے کی تباہی نے بھارت کا آپریشن سندور ناکام بنا دیا، واقعہ بھارت کےلئے شرمناک فوجی ناکامی اور مغرب کےلئے خطرے کی گھنٹی ہے،بھارتی پائلٹس کو پاکستانی فضائیہ کی جانب سے غیر متوقع و شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا، بھارت اپنی تکنیکی برتری کے گھمنڈ میں مبتلا ہوکر پاکستان کی جدید فضائی صلاحیتوں کا درست اندازہ لگانے میں ناکام رہا۔
اخبار نے رپورٹ میں کہاجے 10 سی طیاروں ، پی ایل میزائل سسٹم نے رافیل جیسے مہنگے و جدید طیارے کو شکست دے کر بھارت کو شدید دھچکا دیا ،واقعہ یورپی اسلحہ ساز کمپنیوں کےلئے بھی خطرے کی گھنٹی بن گیا۔
مزید برآںامریکی دفاعی جریدے نے کہا ہے چین کا جے 10 سی امریکہ کے ایف 16 طیاروں کی عالمی برآمدات کےلئے بڑا خطرہ بن چکا اگر چینی کمپنیاں ایف 16 کی مارکیٹ پر اثر ڈالنے میں کامیاب ہو گئیں تو امریکہ کے دفاعی شعبے کےلئے زبردست دھچکا ہوگا۔
علاوہ ازیں بی بی سی و دیگر بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق حالیہ کشیدگی کے دوران بھارتی سفارت کاری مکمل طور پر ناکام ثابت ہوئی ،پاکستان کی پرامن اور فعال سفارتی حکمت عملی نے عالمی سطح پر پذیرائی حاصل کرلی،بی بی سی کے مطابق مودی حکومت کی ملٹی الائنس پالیسی غیر مو¿ثر ہو کر رہ گئی ،کسی بڑے عالمی ملک نے بھارت کی کھل کر حمایت نہیں کی، چین، ترکی، ایران، سعودی عرب جیسے اہم ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے نظر آئے،چین نے پاکستان کی خودمختاری کی مکمل حمایت کا اعلان کیا اور ترکی نے پاکستان کے مو¿قف کو عالمی سطح پر سراہا، ایران ،سعودی عرب کے وزرائے خارجہ نے بیک وقت پاکستان کا دورہ کر کے واضح پیغام دیا پاکستان کو ترجیح دی جا رہی ہے،امریکی کردار نے بھارت کو شدید دھچکا پہنچایا، واشنگٹن سے جاری ہونے والے جنگ بندی کے اعلان سے بھارت لاعلم رہا، امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے بیان میں دہشتگردی کا ذکر تک نہیں کیا جو مودی حکومت کے بیانیے کےلئے سفارتی جھٹکا تھا۔
رپورٹس میں مزید کہا گیا عالمی میڈیا میں پاکستان کا بیانیہ غالب رہا اور بھارتی میڈیا و حکومت کی جانب سے پیش کیے گئے دعوے جیسے سرجیکل سٹرائیک دنیا نے مسترد کر دئیے،پاکستان نے شواہد کے ساتھ دنیا کو قائل کیا اور امریکہ کی ثالثی کو بھی مثبت انداز میں قبول کیا۔
دوسری جانب فیک نیوز واچ ڈاگ کی رپورٹ نے بھارت کو ایک اور تھپڑ جڑ دیا،48 صفحات پر مشتمل تحقیقاتی رپورٹ میں بھارتی میڈیا کی جانب سے جعلی خبروں کے پھیلاو¿، عوامی ذہن سازی اور جنگی برتری حاصل کرنے کی ناکام کوششوں کو بے نقاب کیا گیا ،تحقیق میں انکشاف کیا گیا بھارتی میڈیا نے حکومتی سرپرستی میں فیک نیوز کو بطور مہلک جنگی ہتھیار استعمال کیا تاکہ میدان جنگ کے علاوہ سچائی کے محاذ پر بھی پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکے،منظم مہم کے ذریعے بھارتی سوشل میڈیا اکاو¿نٹس پر پاکستان میں تباہ کاریاں ، حملے دکھائے گئے، جعلی خبروں کو براہ راست مودی حکومت کی پشت پناہی حاصل تھی۔
فیک نیوز واچ ڈاگ نے کہا اسرائیلی آئرن ڈوم اور 2021 کی پرانی فوٹیجز کو بھارتی دفاعی نظام کے طور پر پیش کیا گیا، انڈیا ٹوڈے نے میزائل حملوں کو حقیقی حملے قرار دے کر عوام کو گمراہ کیا،پاکستانی وزیراعظم کی جعلی ڈیپ فیک ویڈیو نشر کی گئی جس میں جنگی شکست تسلیم کرنے کا تاثر دیا گیا،بھارتی وزارت خارجہ کی جانب سے عراق میں 2007 کی فوٹیجز کو پلوامہ واقعہ سے جوڑنے کی بھی کوشش کی گئی۔
رپورٹ کے مطابق بھارتی چینلز پر پاکستانی آرمی چیف کی گرفتاری، بھارتی فوج کے پاکستان میں داخلے اور اسلام آباد پر حملے جیسی جھوٹی بریکنگ نیوز بھی چلائی جاتی رہیں،سرینگر میں پاکستانی ائیرفورس کے 2 طیارے گرنے، جے ایف 17 اور ایف 16 طیاروں کی تباہی،پاکستانی پائلٹ کی گرفتاری جیسی جھوٹی خبریں مستقل طور پر نشر کی گئیں، زی نیوز ،انڈیا ٹوڈے جیسے ادارے فیک نیوز مہم میں پیش پیش رہے،جے پور میں امریکی ،اسرائیلی طیاروں کے اترنے کی جعلی اے آئی ویڈیوز بھی پروپیگنڈے کے طور پر استعمال ہوئیں،بھارتی وزیر دفاع کا پاکستان میں 100 شہریوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ بھی جھوٹا نکلا، عالمی میڈیا کے جنگی اعداد و شمار سے منسوب جعلی سکرین شاٹس گردش میں رہے،سیزفائر کے بعد بھارتی میڈیا کو عالمی سطح پر شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا اور ساکھ صفر ہو گئی۔
بھارتی میڈیا جھوٹا، ذمہ دار صحافت پامال، غیرضروری دشمنی کو بڑھاوا دیا،بین الاقوامی میڈیا



















