کتنے بھارتی طیارے تباہ ؟ راہول گاندھی نے سوال اٹھا دیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)پاکستان کے حملے میں کتنے بھارتی طیارے تباہ ہوئے؟ راہول گاندھی نے سوال اٹھا دیا۔

راہول گاندھی نے کہا اگر واقعی حملے سے پہلے پاکستان کو آگاہ کیا گیا تو سنگین سکیورٹی معاملہ ہے ،عوام کو بتایا جائے ایسا کرنے کا اختیار کس نے دیا؟،حکومتی پالیسی ملکی سلامتی کےخلاف ہے،کانگریس رہنما نے کہاوزیر خارجہ کا اعتراف تشویش ناک ہے ،خاموشی اختیار نہیں کی جا سکتی، بتایا جا ئے حملے کے بعد بھارتی فضائیہ کو کس قدر نقصان پہنچا؟