سیالکوٹ:(بیورورپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے پاک فوج نے بھارت کے بڑے بڑے جہازوں کو پتنگوں کی طرح کاٹ کر رکھ دیا،مودی زخم چاٹ رہاہے۔
رہائش گاہ پر صحافیوں سے گفتگو کرتے خواجہ آصف نے کہا میں طالبات کا شکر گزار ہوں اظہار یکجہتی کےلئے میری رہائش گاہ پر پہنچیں، میرے لیے جذباتی لمحات ہیں، بچوں کا اپنے وطن سے محبت کا انداز منفرد ہے، 10 مئی کی رات تاریخ میں فیصلہ کن موڑ آیا، تینوں افواج کے سربراہوں اورپاک فوج کے جوانوں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
وزیر دفاع نے کہا وزیراعظم شہباز شریف نے ہر لمحے قوم کی قیادت کی، ملکی کے دفاع کیلئے جس حد تک بھی جانا پڑا حکومت اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، قومی وحدت میں دراڑیں اتحاد میں بدل چکیں،مشرقی سے بڑھ کر مغربی محاذ پر کامیاب ہوں گے۔
خواجہ آصف نے کہا نوجوان نسل کو تاریخ سے روشناس کرانا چاہیے، پاک فوج کی بہادری کی داستان کتابوں میں بیان کی جائیں،78 سالہ تاریخ میں جرات کی مثال نہیں ملتی، آئندہ مستقبل میں بچے فخر محسوس کریں گے۔
مودی زخم چاٹ رہا ،فوج نے بھارتی جہاز پتنگوں کی طرح کاٹے:خواجہ آصف

















