پشاور:(بیورورپورٹ)چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہاہے ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی خودمختاری انصاف کی موثر فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔
جاری کردہ اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس نے پشاور ہائیکورٹ کے بنوں بنچ کا دورہ کیا،عدالتی اصلاحات، قانونی تربیت ، ادارہ جاتی ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے مشکل حالات میں خدمات انجام دینے والے ججز سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ڈسٹرکٹ جوڈیشری کی خودمختاری انصاف کی موثر فراہمی کیلئے ناگزیر ہے۔
دورے کے دوران چیف جسٹس پشاور ہائیکورٹ ایس ایم عتیق شاہ ،کرک، لکی مروت، شمالی وزیرستان سمیت مختلف اضلاع کے ججز اور نمائندوں سے ملاقات میںعدالتی استعداد، ادارہ جاتی تعاون اور قانونی تعلیم و تربیت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے عدالتی نظام میں آٹومیشن ،مصنوعی ذہانت کے نفاذ کی فوری ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکم ترقی یافتہ علاقوں کو فنڈز کی ترجیحی فراہمی یقینی بنائی جائے،چیف جسٹس نے جیل، ہسپتال ،کچن کا بھی معائنہ کیا ،قیدیوں سے براہ راست بات چیت کی،ڈرگ ری ہیبیلیٹیشن سنٹر کا افتتاح کیا،جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہامحفوظ اور آزاد عدالتی ماحول شہریوں کو انصاف کی فراہمی کیلئے لازم ہے۔
کارڈیک ایمرجنسی میں چند لمحوں کی تاخیر خطرناک ثابت ہو سکتی ہے،پروفیسر سید عمران الحسن
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،خوفناک ٹریفک حادثہ، ایک خاندان کے 8 افراد جاں بحق
کویت ، ایرانی ڈرون حملے میں 2 اطالوی شہری ہلاک،پاکستانی سمیت4افراد زخمی
محفوظ دوا ایپ کااجرا،پاک چین تعاون حقیقی معنوں میں ستاروں تک جا پہنچا، وزیراعظم
مکہ اتحاد کے اجلاس میں یمن تنازع پر تبادلہ خیال کیا جائےگا، خواجہ آصف
جناح ہاوس جلاو گھیراوکیس میں فلک جاوید کی درخواست ضمانت خارج
حکومت کےساتھ معاہدے پر اتفاق ، 29 نومبر کو اگلا لائحہ عمل دوں گا، نعیم الرحمن
آزاد کشمیر حکومت کا 100روزہ ترقیاتی پلان ،اربوں روپے مختص
پی ٹی آئی کے بغیر بھی انتخابی اصلاحات کمیٹی کی تشکیل کا آپشن موجود ہے،طارق فضل چودھری
نئے صوبوں کے معاملے پر پی ٹی آئی میں پھوٹ،پارلیمانی پارٹی اجلاس میں تلخ جملوں کا تبادلہ



















