اسلام آباد: (بیورورپورٹ)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے برطانیہ کے وزیر خارجہ ڈیوڈ لیمی نے ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے پاک بھارت جنگ بندی سمیت علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا۔
نائب وزیراعظم نے کشیدگی میں کمی کیلئے برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا،دونوں رہنماﺅں نے تعلقات مضبوط بنانے اور اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔
پاکستان،برطانیہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون بڑھانے کا اعادہ

















