برطانیہ میںحسن نواز کی دیوالیہ پن مدت ختم ،کاروبار کے اہل

لندن: (مشرق نیوز)برطانیہ میںحسن نواز کی دیوالیہ پن مدت ختم ،کاروبار کے اہل ہوگئے،سرکاری ریکارڈ کے مطابق حسن نواز کے دیوالیہ پن کی مدت 29 اپریل 2025 کو ختم ہوئی۔

محکمہ ٹیکس نے تصدیق کی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث نہ ہونے کے سبب حسن نواز کا دیوالیہ پن ختم ہو، 2 ماہ قبل ایچ ایم آر سی نے حسن نواز کی طرف سے خود کو دیوالیہ ہونے کی اطلاع دی تھی،حسن نواز نے تقریباً 10 ملین پاو¿نڈ کا ٹیکس ادا نہ کرنے کے سبب دیوالیہ پن اختیار کیا تھا،حسن نواز نے موقف دیا تمام ٹیکسوں کی ادائیگی کے باوجود ایچ ایم آر سی نے خاص مدت گزر جانے کے بعد ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔