کوئٹہ: (بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کہا ہے گڈ ، بیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا ،باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سرفراز بگٹی نے کہا پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو علیحدگی پسند تحریکیوں کو برداشت کرتا ہے جس جنگ میں بلوچستان کو دھکیلا گیا وہ لاحاصل ہے، میرا نہیں خیال ملک کو تشدد کے ذریعے توڑا جاسکتا ہے، آئین پاکستان کے مطابق بلوچستان کو حقوق مل رہے ہیں، ہمیں توڑنے کیلئے مائنڈسیٹ پر کام کیا جا رہا ہے، ایسی تاریخ بتائی جا رہی ہے جس کا تاریخ سے کوئی تعلق ہی نہیں، تاریخ کو ہم نے اپنی مرضی سے مسخ کیا ۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا بیانیے کے سچ اور حق ہونے کا فیصلہ آپ نے کرنا ہے ،باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، گڈ اوربیڈ عسکریت پسندوں کا فرق ختم ہوگیا، جس نے بندوق اٹھائی ہے وہ پہلے دن پاکستان کو توڑنے کی بات کر رہا ہے، قتل وغارت سے بالاخر نقصان بلوچ قوم کا ہو رہا ہے، بلوچ علیحدگی پسند تحریک کا انجام بھی کرد تحریک والا ہوگا۔
باغی افغانستان میں حکومتی سرپرستی میں رہ رہے ہیں، سرفراز بگٹی

















