پاک فضائیہ نے بھارتی غرورخاک میں ملا دیا: فرانسیسی میڈیا

پیرس:(مشرق نیوز) آپریشن بنیان مرصوص میں رافیل طیاروں کی بری طرح ناکامی کے بعد پاکستان کی مسلح افواج کی صلاحیتوں کا فرانسیسی میڈیا بھی معترف ہوگیا۔

فرانسیسی میڈیا نے کہا پاک فوج کی پیشہ وارانہ مہارت سے فتح ممکن ہوئی، جے ایف10کی برتری نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا وقار بلند کر دیا،جدید ٹیکنالوجی کے باوجود بھارت کو شکست پیشہ وارانہ مہارت کی کمی کی واضح علامت ہے ،معرکہ حق کے دوران پاکستان کو واضح برتری رہی ،پاک فضائیہ نے شاندار کارکردگی سے بھارتی فضائیہ کا غرورخاک میں ملا دیا۔