آپریشن کی تاریخی کامیابی پر سینٹ میں قرارداد منظور،جمعہ کو ملک گیر یوم تشکر


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)سینٹ نے آپریشن بنیان مرصوص کی شاندار کامیابی پر قرارداد منظور کرلی،قرارداد میں بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کرنے کےساتھ پاکستان کے علاقائی و عالمی امن کے مکمل عزم کا اعادہ کیا گیا۔

منظور کی گئی قرارداد میں کہا گیامسئلہ کشمیر سمیت تمام تنازعات کو جامع مذاکرات سے حل کیا جائے، پاکستان اپنے حصہ کے پانی کا دفاع کرے گا ، سندھ طاس معاہدہ ملکی سلامتی کا مسئلہ ہے، مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

دوسری جانب معرکہ حق میں تاریخی فتح پر پیر کو قومی سطح پر ملک گیر یوم تشکر منایاجائےگا۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا دن کا آغاز مساجد میں قرآن خوانی ،خصوصی دعاوں سے ہوگا، وفاقی درالحکومت 31 جبکہ صوبائی دارلحکومت میں 21 توپوں کی سلامی دی جائے گی،مزار قائد ،اقبال پر گارڈز تبدیلی کی تقریب ہوگی، پرچم کشائی تقریبات وفاقی اور صوبائی دارالحکومت میں منعقد کی جائیں گی۔

عطا تارڑ نے کہاملک بھر میں یادگار شہدا پر پھول رکھے جائیں گے ،دعائیہ تقاریب ہوں گی، آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنے کےلئے لواحقین سے خصوصی ملاقاتیں کی جائیں گی،یوم تشکر کی نمایاں تقریب پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی،تقریب میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی،مہمان خصوصی وزیراعظم ہوں گے ،سروسز چیفس بھی تقریب کا حصہ ہوں گے۔