لاہور (سٹاف رپورٹر) صدرنیشنل وویمن جرنلسٹس فورم فرزانہ چوہدری کی قیادت میں تنظیم کی عہدیدارارن و ممبران خواتین صحافیوں کے وفد نے گزشتہ روز گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے ملاقات کیجس دوران فرزانہ چوہدری نے گورنر پنجاب کو تنظیم ” نیشنل وویمن جرنلسٹس فورم “ کا ابتدائی تعارف کروایا اور بتایا کہ یہ خواتین صحافیووں کی واحد نمائندہ تنظیم ہے جو نہ صرف مقامی بلکہ قومی سطح پر اس پلیٹ فام کے ذریعے ہم اپنی خواتین جرنلسٹ کے مسائل کے حل کیلئے مسلسل سر گرم عمل ہیں۔فرزانہ چوہدری نے گورنر پنجاب کو خواتین صحافیوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے کی جارہی کاوشوں سے آگاہ کیا جس پر گورنر سلیم حیدر نے خواتین صحافیوں کی تنظیم کی کارکردگی کو سراہا جو بلاشبہ تنظیم کےلئے بڑی کامیابی ہے جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے کی گئی ملاقات کا ایجنڈا بھی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں کام کرنے والی خواتین کے عدم تحفظ بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ان کو روزمرہ پیش آنے والے چیلنجز کے حوالے سے تھا۔ فرزانہ چوہدری نے سردار سلیم حیدر خان سے مسائل پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گورنر ہاﺅس سمیت دیگر حکومتی اداروں میں ورکنگ ویمن جرنلسٹ سے امتیاز برتا جاتا ہے اور صحافی مردوں کو تو پورا پروٹوکول ملتا ہے لیکن ہمیں نظر انداز کیوں کیا جاتا ہے؟ جس پر گورنر نے کہا کہ گورنر ہاوس میں خوا تین صحافیوں کو پورا پروٹوکول دیا جاتا ہے اور اگر کہیں ایسا ہوا ہے تو آئندہ گورنر ہاﺅس میں منعقدہ تقریبات و کانفرسز میں ان کی مو جودگی کا پورا پورا خیال رکھا جائیگا۔ صدر فرزانہ چوہدری نے دیگر مگر اہم مسائل پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ چونکہ گورنر کی حیثیت سے صوبے کی یونیورسٹیز میں چانسلر کی اعلیٰ حیثیت کے حامل ہیںلہٰذا اعلی ٰ تعلیمی اداروں میں خواتین صحافیوں کے بچوں کیلئے کالجز اور یونیورسٹیز کی فیسوں میں رعایت کی جائے اور اس کیساتھ ساتھ صحافت پر آئے اس پر آشوب دور جو جرنلسٹ خواتین کیلئے اور بھی مشکل ہو گیا ہے ، خواتین صحافیوں کی مالی و معاشی بہتری و آسودگی کیلئے کالجز اور یونیورسٹیز میں بطور وزیٹنگ لیکچرارز کاکوٹہ مختص کرنے کی استدعا بھی کی۔جس پر گورنر پنجاب نے یقین دہانی کروائی کہ جہاں بھی ایسی آسامیاں آئیں تو گورنر ہاوس ضرور اس سلسلے میں ان کی بھر پور معاونت کریگا۔صدر فرزانہ چوہدری نے خواتین صحافیوں کو درپیش مسائل و چیلنجز کی ایک فہرست بھی ان کی خدمت میں پیش کی۔اس خوشگوار ملاقات کا اس امید پر اختتام ہوا کہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان ملک کی سب سے بڑی پارٹی پیپلز پارٹی کی شاندار روایات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے نیشنل ویمن جرنلسٹس فورم کی جانب سے خواتین صحافیوں کی بہتری کیلئے پیش کی گئیں، گزارشات کے حوالے سے جلد موثر و ٹھوس اقدامات اٹھائے گئے۔اس ملاقات میں صدر فرزانہ چوہدری کے ساتھ وفد میں سینئر صحافی خواتین نسیم کنول ، در خشندہ علمدار ، فوزیہ گوہر ، رابعہ عظمت ، ازکیٰ مقصود، مبشرہ سلطان ، نبیلہ اکبر ، زاہدہ پروین ، راحیلہ مغل، صائمہ اقبال ، ام فروا ، عائشہ فیاض ،اقرا مغل، اقراءخان ، کومل ، عائشہ شہاب ،اقراءفاروق ،اجالا ریاض شامل تھیں۔
عوامی مسائل اجاگر کرنے میں خواتین صحافیوں کا اہم کردار ہے: گورنر پنجاب

















