لاہور: (کورٹ رپورٹر)خصوصی عدالت نے 9مئی مقدمات میںشاہ محمود قریشی کو ذاتی حیثیت میں بلا لیا،پراسیکیوشن سے دلائل اور ریکارڈ بھی طلب کر لیا۔
جج منظرعلی گل نے ضمانت درخواستوں پر سماعت کی، پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈپیش نہیں کیا، پراسیکیوٹر نے کہا جیل ٹرائل میں مصروفیات کے باعث شاہ محمود قریشی کی ضمانتوں کا علم نہیں تھا،عدالت ریکارڈ اور دلائل فراہم کرنے کی مہلت فراہم دے۔
شاہ محمود قریشی کے وکیل نے کہا دلائل کیلئے تیار ہیں، پراسیکیوشن تاخیری حربے استعمال کر رہی ہے،بعدازاں عدالت نے کو ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 16جون تک ملتوی کر دی ۔
9مئی مقدمات،شاہ محمود قریشی ذاتی حیثیت میں طلب


















