پاکستان کی فتح تاریخی،قصے دنیا میں گونج رہے ہیں،شامی سکالر


دمشق: (مشرق نیوز)شامی سکالر نے پاک فوج کو شاندار خراج تحسین پیش کرتے ہوئے بھارت کیخلاف کامیابی کو تاریخی فتح قرار دےدیا۔

صوفی بزرگ ڈاکٹر عبدالعزیز الخطیب الحسنی الجیلانی نے کہا پاکستانی دفاع کے قصے دنیا بھر میں گونج رہے ہیں، مسلح افواج شان و لشکر قوت ، آپ کی بنیاد سیسہ پلائی دیوار ہے، فتح محض 2ملکوں نہیں بلکہ 2 عقیدوں یعنی ایمان اور کفر کی جنگ تھی،مسلح افواج نہ صرف ملک کی محافظ بلکہ پوری امت مسلمہ کی عزت و وقار کی علامت بھی ہیں۔

شامی سکالر نے کہااپنے سروں کو بلند رکھتے ہوئے خالد بن ولید کو یاد رکھو، صفوں میں متحد رہو، اپنے ٹینک تیار ، پرچم بلند رکھو کیونکہ اب ہنود کے بعد یہود کی باری ہے، پورا عالم اسلام افواج پاکستان کی طرف دیکھ رہا ہے ،بہادری و قربانی تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھی جائے گی۔