نئی دہلی: (مشرق نیوز)بھارت اوچھے ہتھکنڈوں سے باز نہ آیا،پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےکر ملک چھوڑنے کاحکم دےدیا۔
میڈیا کے مطابق بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن میں تعینات پاکستانی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قراردیتے ہوئے 24گھنٹوں میں ملک چھوڑنے کا حکم جاری کردیا،بھارتی وزارت خارجہ نے الزام لگایا اہلکارسرکاری منصب کے دائرہ کار میں نہ آنے والی سرگرمیوں میں ملوث تھا ،پاکستان ہائی کمیشن کے ناظم الامور کو باضابطہ احتجاجی مراسلہ بھی جاری کردیا۔
دوسری جانب بھارتی پنجاب میں 2 افراد کو جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا ،بھارتی میڈیا کے مطابق گرفتار 2 افراد میں خاتون بھی شامل ہے، دونوں کو مبینہ طور پر پاکستان کےلئے جاسوسی کے الزام میں گرفتارکیا گیا ،دونوں افراد پر پاکستانی سفارت خانے کے اہلکار کےلئے جاسوسی کا الزام ہے،ایک ملزم پر بھارتی فوج کی نقل و حرکت کی معلومات لیک کرنے کا الزام لگایا گیا۔
بھارت نے پاکستانی سفارتی اہلکار کو ناپسندیدہ شخصیت قرار دےدیا

















