چیف جسٹس، ترک سفیر کی ملاقات،عدلیہ کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان ،ترکیہ نے عدلیہ کے تعلقات مضبوط بنانے پر اتفاق کرلیا۔

چیف جسٹس یحییٰ آفریدی سے ترکیہ کے سفیر عرفان نذیر اوغلو نے ملاقات کی، دونوں ممالک کی عدلیہ کے درمیان تعلق مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا،جسٹس یحییٰ آفریدیترک سفیر کا گرم جوشی سے استقبال کیا اور اپنے دورہ ترکیہ کے دوران بے مثال مہمان نوازی پر شکریہ ادا کیا۔

ملاقات کے دوران پاکستان ، ترکیہ کے درمیان عدالتی تعاون پر تبادلہ خیال اور عدالتی تعلیم ، استعداد کاری کے شعبوں میں تعاون کی تعریف کی گئی۔