بھارت بلوچستان میں ہونےوالی دہشتگردی کاسرپرست،شواہد منظر عام پر آگئے

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارت بلوچستان میں ہونےوالی دہشتگردی کاسرپرست،شواہد منظر عام پر آگئے۔

سکیورٹی ذرائع نے کہا دہشتگرد گروہوں کے سرغنہ لاجسٹک ،آپریشنل بریفنگز کےلئے بھارت کا باقاعدگی سے دورہ کرتے ہیں، صرف یہی نہیں بھارت میں دہشتگردوں کوعلاج کی سہولتیں بھی مہیا کی جاتی ہیں ،2016میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے)کا سرغنہ اسلم اچھو بھارت گیا، اسلم اچھو نے بھارت پہنچنے پر نہ صرف بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اہلکاروں سے ملاقات کی بلکہ دہلی کے ہسپتال میں زیر علاج بھی رہا،بی ایل اے کے سرغنہ نے عبدالحمید کے نام سے جعلی افغان پاسپورٹ بنواکر سفرکیا۔

کالعدم بی ایل اے ، مجید بریگیڈ کا سرغنہ اسلم اچھو ہی 2018میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پر حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا،دہشتگرد اسلم اچھو کا بیٹا ریحان 2018میں دالبندین میں چینی انجینئرز پر خودکش حملے میں ملوث تھا، کالعدم بی ایل اے کے موجودہ سرغنہ بشیر زیب نے 2017میں بھارت کا دورہ کیا،دہشتگرد بشیر زیب افغان پاسپورٹ اور گل آغا جعلی نام کے ذریعے بھارت کا سفر کرتا تھا، بشیر زیب نے بلوچستان میں ہونے والے حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی، بشیر زیب کراچی ایئرپورٹ پر چینی اہلکاروں اور جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا،بلوچ نیشنل آرمی کے سرغنہ گلزار امام عرف شمبے نے بھی بھارتی ریاستی دہشتگردی کے واضح ثبوت دئیے۔