اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے مودی کے اشتعال انگیز اور جھوٹے بیانات کو مسترد کرتے ہوئے کہاہے بھارتی وزیراعظم کابیان سیاسی موقع پرستی اور امن خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاپاک بھارت جنگ بندی کئی دوست ممالک کی سہولت کے نتیجے میں حاصل ہوئی، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر بدنام کرنے سے فائدہ اٹھایا جا رہا ہے، پہلگام حملے کا الزام پاکستان پر لگا کر سیاسی مقاصد پورے کیے جارہے ہیں،بھارت جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارتی اقدامات نے جارحیت کی ایک خطرناک مثال قائم کردی ، بھارت اپنے اقدامات سے پورے خطے کو تباہی کے دہانے پر لے جارہا ہے۔
دفتر خارجہ نے کہاپاکستان نے اپنی خودمختاری، علاقائی سالمیت کےساتھ عوام کی سلامتی کے دفاع میں بھرپور طریقے سے مظاہرہ کیا ، بھارتی اقدامات اور روئیے پر کڑی نظر رکھیں گے،جارحیت کے جواب میں پاکستان نے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، پاکستان نے بھارتی فوج و اہداف کے خلاف اپنی طاقت ثابت کردی، باتیں اب ناقابل تردید حقیقت ہےں، ناقابل تردید حقائق کو پروپیگنڈے سے جھٹلایا نہیں جا سکتا،مودی کابیان جعلی بیانیہ گھڑنے کی بھارتی روش کا عکاس ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاعالمی برادری بھارتی اشتعال انگیزیوں کا نوٹس لے، سندھ طاس معاہدہ دہائیوں سے دونوں ممالک کے درمیان پانی کی تقسیم کا ضامن ہے، پاکستان اپنے پانی کے حقوق کے تحفظ کےلئے تمام ضروری اقدامات اٹھائے گا،مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے، پاکستان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کوششوں کی حمایت کا اعادہ کرتا ہے،خطے کی بھلائی ، ترقی گرجتے نعروں یا طاقت کے مظاہروں نہیں بلکہ بالغ نظری، علاقائی تعاون اور عالمی اصولوں کے احترام میں ہے،امن کا عزم کبھی کمزوری نہ سمجھا جائے اگر آئندہ کوئی جارحیت ہوئی تو بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔
مودی کا بیان موقع پرستی، امن خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،پاکستان



















