ڈھاکہ:(مشرق نیوز)شیخ حسینہ واجد کےخلاف گھیرا تنگ،بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے عوامی لیگ پر پابندی عائد کردی،پابندی انسداد دہشتگردی قانون کے تحت لگائی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق شیخ حسینہ واجد جماعت کی سرگرمیاں مقدمے کی سماعت مکمل ہونے تک معطل رہیں گی، حکومت نے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل ایکٹ میں ترمیم کی منظوری بھی دےدی ،سیاسی جماعتوں اور منسلک اداروں پر مقدمات چلائے جا سکیں گے،عوامی لیگ نے اقدام کو ناجائز قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا۔
شیخ حسینہ واجد کےخلاف گھیرا تنگ،بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی عائد


















