بھرپور جواب کے بعد بھارت میں سناٹا ،عالمی میڈیا بھی پاکستانی صلاحیتوں کا معترف


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)بھرپور جوابی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا ،عالمی میڈیا بھی پاکستان کی صلاحیتوں کا معترف ہوگیا۔

امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق پاکستان نے بھارت کی اشتعال انگیزی کا نہ صرف جواب دیا بلکہ دشمن کے عزائم کو مکمل طور پر ناکام بنا دیا،افواج پاکستان نے منہ توڑ جواب دیتے ہوئے دشمن کی متعدد اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا،رپورٹ میں کہا گیا پاک فوج کی کارروائی کے بعد بھارت میں سناٹا چھا گیا ،بھارتی حکام عالمی برادری سے مدد کےلئے رابطے کرتے رہے۔