بھارت نے پاکستانی حملوں میں بڑی تباہی کا اعتراف کرلیا

نئی دہلی:(مشرق نیوز)بھارت نے پاکستانی حملوں میں بڑے پیمانے پر تباہی کا اعتراف کر لیا۔

بھارتی فضائیہ کی ترجمان ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے پریس بریفنگ میں کہا پاکستان نے بھارت کی مغربی سرحد پر ”متعدد خطرناک“ کارروائیاں کیں،ڈرونز ،طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیاروں سمیت مختلف اقسام کے اسلحے سے فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، کنٹرول لائن کےساتھ ڈرونز و بھاری ہتھیاروں کے ذریعے فضائیہ کے اہداف پر حملے کیے گئے،پاکستان کے حملوں سے بھارت کو شدید نقصان پہنچا۔


کرنل صوفیہ قریشی نے کہا پاکستان نے ہفتے کی رات ایک بج کر 40 منٹ پر پنجاب ایئربیس کو تیز رفتار میزائل سے نشانہ بنایا،بین الاقوامی سرحد اور ایل او سی پر سرینگر سے نلیا تک 26 سے زائد مقامات پر فضائی حملے کئے گئے،ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور ، بھوج، بھٹنڈ سٹیشن جیسے ایئر سٹیشنز پر سازوسامان ، اہلکاروں کو نقصان پہنچا،پاکستان نے یو کیب ڈرونز، لانگ رینج ہتھیار، گولے بارود اور جنگی طیاروں کا استعمال کر کے فوجی انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا۔