ننکانہ میں سکھوں کی عبادت گاہ پر6 بھارتی ڈرونزحملے ناکام بنادئیے،ڈی جی آئی ایس پی آر

راولپنڈی:(بیورورپورٹ)پاک فوج نے رافیل سمیت بھارتی طیارے گرانے کے ثبوت پیش کر دئیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا حملے کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر 6 ڈرونزحملوں کوناکام بنادیا۔

عالمی میڈیا کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہابھارت اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پرالزام لگا رہا ہے،پہلگام واقعہ کے 10 منٹ بعد ایف آئی آر درج کرکے الزام لگایاگیا،پاکستان اپنے وقار ،آزادی کی حفاظت ہر قیمت پر کرے گا،10منٹ بعد بھارت کو کیسے پتہ چلا پہلگام واقعہ پاکستان نے کرایا، بھارت لائن آف کنٹرول پر پاکستان میں خواتین ، بچوں اور عام شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پہلگام پولیس سٹیشن حملے کے مقام سے 30 منٹ دوری پر ہے ، حیران کن طور پر 10 منٹ بعد پولیس جائے وقوعہ تک کیسے پہنچی؟ اور اگلے 10 منٹ میں الزام تراشی شروع کر دی ،بھارتی میڈیا سے بھی کہنا شروع کر دیا حملہ پاکستان نے کرایا،بھارتی سیاستدانوں نے پہلگام واقعہ کے بعد سکیورٹی پر سوالات اٹھائے ، بھارت اپنے اندرونی مسائل سے توجہ ہٹانے کیلئے پاکستان پر الزام لگا رہا ہے، بھارتی شہری بھی اپنی فوج کے مشکوک کردار پر پھٹ پڑے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے 2000 میں چتی سنگ پورا واقعہ پر لیفٹیننٹ جنرل (ر) کے ایس گل کا بیان سنوایا، اپنے بیان میں وہ کہہ رہے ہیں پورا منصوبہ بنایا، تمام متعلقہ معلومات جمع کی گئیں، روٹین کیا ، کتنے مرد اور خواتین ہیں، ہتھیار کتنے ہیں،اچانک ایک رات کہا سارے باہر چیکنگ کےلئے آو¿، کہا تھا بھارتی فوج ملوث ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہاپہلگام واقعہ کے وقت بھارت کے 60 طیارے پرواز میں تھے جنہیں انگیج کیا گیا، بھارتی طیارے رات 12بج کر 10منٹ پر پاکستان سائیڈ پر آئے، دوران پریس کانفرنس رافیل طیاروں کے پائلٹ کی گفتگو بھی سنائی گئی،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا مقبوضہ کشمیر میں جعلی ان کاو¿نٹرز بھارتی افواج کا معمول ہیں،بلوچستان میں بھارتی تخریب کاری کے ثبوت بھی دئیے، بھارت کالعدم بی ایل اے کے دہشتگردوں کی پشت پناہی کررہا ہے، پاکستان و دنیا بھرمیں دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارتی کھلے عام تسلیم کررہے ہیں وہ بلوچستان میں دہشتگردوں کوسپانسرکررہے ہیں۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارت فتنہ الخوارج سمیت دوسرے دہشتگرد گروپوں کو معاونت فراہم کر رہا ہے، بھارت کے اندر دہشت گردوں کے کیمپس ہیں،دوران گفتگو بلوچستان میں دہشتگردی کے ثبوت بھی دکھائے اور کہاپہلگام واقعہ کے بعد حکومت نے کہا اگر آپ کے پاس کوئی شواہد ہیں تو آزاد و غیرجانبدار کمیشن میں پیش کریں،شواہد کا جائزہ لینے دیں، آپ کو جج، جیوری اور سزا دینے کا اختیار کس نے دیا ، بھارت اب کشمیر کے لوگوں ، مسلمانوں اور اقلیتوں پر ظلم کر رہا ہے،بھارتی فوج غلطی سے سرحد پار کر جانےو الے پاکستانیوں ،کشمیریوں کو پکڑ کر قید کر لیتے ہیں پھر تشدد کرکے مار دیا جاتا ہے۔

ترجمان پاک فوج نے غیرملکی صحافیوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا جائیں اور حقائق کی تصدیق کریں، بھارتی فوج روزانہ کی بنیاد پر معصوم شہریوں کو شہید کرکے دہشت گرد قرار دے دیتی ہے، من گھڑت ،بے بنیاد الزام پاکستان پر عائد کرکے پرچار عالمی میڈیا پر کیا جاتا ہے۔

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے بھارتی وزیراعظم سمیت کئی بھارتی عہدیداروں کے کلپس دکھائے جو پاکستان کےخلاف زہر اگل رہے تھے، بھارتی بحریہ کے افسر کلبھوشن یادو کا کلپ دکھایا گیا جس میں وہ پاکستان میں دہشتگردی کرانے کا اعتراف کررہا ہے،لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ٹیلی فون کال میں بھارتی خفیہ ایجنسی کے افسرنے تسلیم کیا وہ دہشتگردی میں ملوث ہے، بھارتی خفیہ ایجنسی کا افسردہشت گردوں کوبھاری رقم دینے کی بات کررہا ہے، بھارت کا مقصد توجہ انسداد دہشت گردی آپریشنزسے ہٹانا ہے، پاکستان میں حملوں کےلئے دہشت گردوں کو بھارت سے ٹاسک دیئے جاتے ہیں،پہلگام واقعہ کے بعد بھارتی انتہا پسند ہندومسلمانوں کوکتوں کےساتھ تشبیہ دیتے ہیں، بھارت میں ریاستی پشت پناہی میں مسلمانوں کےخلاف نفرت پیدا کی جا رہی ہے، کھلے عام مسلمانوں کوقتل عام کرنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، مقبوضہ کشمیرکے صحافی نے سوال اٹھایا 7لاکھ فوج کے ہوتے ہوئے دہشت گرد پہلگام کیسے پہنچے؟ صحافی کو اگلے ہی دن بھارتی فوج نے اٹھا لیا،جوابی کارروائی میں صرف بھارتی پوسٹوں کونشانہ بنا رہے ہیں، بھارت نے ایل اوسی پر کشمیر میں شہری علاقوں کونشانہ بنایا، بھارت کے پاکستان پر حملے کے وقت پاکستان کی فضا میں متعدد مسافرجہازموجود تھے، بھارت نے پاکستانی وغیرملکی ایئرلائنزکے مسافروں کی زندگیاں خطرے میں ڈالیں۔

ڈی جی آئی ایس پی نے کہا برطانیہ میں بھارتی ہائی کمشنرنے جنازہ پڑھانے والے امام پر جھوٹا الزام عائد کیا، بھارت جھوٹی خبریں پھیلانےوالی فیکٹری بن چکا ، پاکستان آرمی نے بھارت کے بے بنیاد الزامات اورفیک نیوزکے ثبوت دنیا کودکھا دیئے، بھارت نے ننکانہ صاحب میں سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کیا، سکھوں کی عبادت گاہ پر حملہ کسی صورت قبول نہیں،پورے ملک سے ڈرون جمع کرکے بھارت کے منہ پر ماریں گے۔

ایئر وائس چیف مارشل اورنگزیب احمد نے کہا عوام کے پاک فضائیہ پراعتماد پر اظہار تشکر کرتے اور بھارتی حملوں کےخلاف کامیاب دفاع پرخدا کے شکرگزارہیں، بھارتی حملوں میں33نہتے پاکستانی شہری شہید،62زخمی ہوئے، پاک فضائیہ بھارتی حملوں کےخلاف 2منٹ میں حرکت میں آئی،سکرین پر سلائیڈز کے ذریعے بھارتی فضائیہ کے طیاروں کی تباہی بھی دکھائی گئی۔

قبل ازیں غیر ملکی ٹی وی کو انٹرویو میں لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا پاکستان کی جانب سے جوابی طور پر صرف ایل او سی کی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا گیا ڈرونز ،راکٹ حملے نہیں کیے جارہے جبکہ بھارت سویلین کو نشانہ بنارہا ہے اگر پاکستان نے بھارت پر میزائلوں سے حملہ کیا تو بتایا جائے، بھارتی میڈیا نے کہا پاکستان کا طیارہ گراکر پائلٹ کو پکڑ لیا ،بتایا جائے گرائے گئے جہاز کا ملبہ ، پائلٹ کہاں ہے؟ اگر کچھ ہے تو ثبوت دیا جائے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا بھارتی میڈیا کی جانب سے صرف من گھڑت و جھوٹی خبریں چلائی گئیں، پاکستان اگر کچھ کرے گا تو انڈین میڈیا کو بتانے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ دنیا بتائے گی،بھارت کی جانب سے کسی بھی واقعہ پرالزام تراشی وطیرہ بن چکا،پہلگام واقعہ میں بھی ایسے ہی کیا گیا، دہشتگردی واقعات کو سیاسی مقاصد کےلئے استعمال کرنے کی بھارتی چالوں کو روکنا ہو گا۔