مسقط:(مشرق نیوز)عمان کے مفتی اعظم اور ممتاز عالم دین احمد بن حمد الخلیلی نے پاکستان کےساتھ یکجہتی کا اظہار کردیا۔
مفتی اعظم نے بھارتی حملوں میں مسجد کو نشانہ بنائے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہابھارتی جارحیت کا ایمان، عزم اور حوصلے کےساتھ مقابلہ کرنے پر برادر اسلامی ملک کو سلامِ تحسین پیش کرتا ہوں،پاکستان نے ایمان، عزم اور حوصلے کے ساتھ بھارتی جارحیت کا مقابلہ کیا اور شکر ہے کامیاب بھی رہا،مساجد ،عبادت کرنے والوں اور تمام بے گناہ لوگوں پر ہر طرح کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں،دعا کرتے ہیں اللہ تعالیٰ پاکستان کو ثابت قدمی عطا فرمائے اور ظالموں کو مغلوب کرے۔
عمان کے مفتی اعظم نے پوری امت مسلمہ سے اپیل کی اپنی صفوں میں اتحاد کو برقرار رکھے اور ہر طرح کی دشمنی کا ملکر سامنا کرے۔
مفتی اعظم عمان کاپاکستان کےساتھ مکمل اظہار یکجہتی


















