اسلام آباد: (بیورورپورٹ) وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے سیاسی تقسیم کو ختم کرنا ہوگا، فسطائیت کو صرف اور صرف اجتماعی سوچ سے ہی ختم کر سکتے ہیں۔
اعظم نذیر تارڑ نے کہاملکی سرحدوں اورعوام کا دفاع کرنا جانتے ہیں، مشکل گھڑی میں قوم کو یک زبان ہونا چاہئے،وزیراعظم نے بطور اپوزیشن لیڈر بھی کہا تھا آئیں ملکر ملک کو ٹھیک کریں، سیاست ایک دوسرے کو گھسیٹنے کا نام نہیں، سیاست کو ہمیشہ فسطائیت کے قریب لانے کی کوشش کی گئی۔
وزیر قانون نے کہاجنگ ہمیشہ جوش اور جذبے کےساتھ ساتھ حکمت سے بھی لڑی جاتی ہے، افواج پاکستان نے جرات کےساتھ دانشمندی کا بھی مظاہرہ کیا،اسرائیل نے بھارت کو شاید تحفہ یا پیسوں سے ڈرونز دیئے، تمام بھارتی ڈرونز کو دانشمندی کےساتھ گرایا گیا۔
سیاسی تقسیم ختم ،قوم کو یک زبان ہونا چاہئے،اعظم نذیر تارڑ

















