:( )وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے مکار دشمن نے پاکستان کے 5 مقامات پر بزدلانہ حملہ کیا ۔
شہباز شریف نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا پاکستان بھارت کی مسلط کردہ جنگی عمل کا بھرپور جواب دینے کا پورا حق رکھتا ہے اور بھرپور جواب دیا جا رہا ہے۔ پوری قوم افواج پاکستان کے ساتھ ہے اور پوری پاکستانی قوم کا مورال اور جذبہ بلند ہے۔
پاکستانی قوم اور افواج پاکستان دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں، دشمن کو اپنے مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔
قوم اور افواج دشمن سے نبٹنا بخوبی جانتے ہیں:وزیر اعظم



















